لندن .... پولیس اہلکار نے گاڑی چلاتے ہوئے سیلفی لینے پر ایک دولہا کو اس وقت گرفتار کرلیا جب اس نے دولہا کے لگائے ہوئے چشمے پر سیلفی لینے کا عکس دیکھا۔فوری طور پر200پونڈ جرمانہ کیا گیا اور ٹریفک خلاف ورزی پر 6پوائنٹس کاٹ لئے گئے۔اس کے عزیز و اقارب کا کہناتھا کہ یہ جرمانہ اور 6پوائنٹس اس کے لئے ”شادی کا تحفہ“ تھے۔دولہا نے سیلفی اور چشمہ پہنے ہوئے تصویر ٹویٹر پر اپ لوڈ کردی۔بتایا جاتا ہے کہ وہ اس وقت ایک مصروف شاہراہ پر گاڑی چلا رہا تھا۔ٹویٹر استعمال کرنے والوں نے پولیس کی طرف سے چالان کئے جانے پر ملا جلا ردعمل ظاہر کیا۔ کچھ نے پولیس اہلکار کی اس حرکت کونامعقول قرار دیا جبکہ ایک شخص نے تحریر کیا کہ اپنی اور لوگوں کی زندگیوں کو خطرے میں ڈالنے والے ایسے افراد پر تاحیات گاڑی چلانے پر پابندی لگنی چاہئے جبکہ جرمانہ بھی بڑھا کر 5ہزار پونڈ کردینا چاہئے۔