Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

40ٹن پنیر گرنے سے سپر وائزر ہلاک

ڈبلن ....ڈبلن میں ایک 32سالہ شخص 40ٹن پنیر گرنے سے چل بسا۔ آئرلینڈ سے تعلق رکھنے والے گودام کے سپروائزر وہاں کام کررہے تھے کہ پنیر رکھنے کے علاقے میں پورا شیلف ہی ان پر آپڑا۔ اس سے پہلے فورک لفٹ ڈرائیور نے جسے کوئی خاص تربیت نہیں ملی تھی۔30سے 40شیلف خالی کئے تھے لیکن اس کے باوجود شیلف بہت بھاری تھا اور وہ اچانک ہی رابرٹ کیرموگو پر آپڑا۔4ماہ قبل ہی انکے ہاں بیٹی کی پیدائش ہوئی تھی۔

شیئر: