Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

صدر جو بائیڈن کی قصر السلام آمد، ولی عہد نے استقبال کیا

سعودی ولی عہد مملکت شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود نے امریکی صدر جو بائیڈن کا جدہ کے قصر السلام میں استقبال کیا۔
سعودی خبر رساں ایجنسی ’ایس پی اے ‘ کے مطابق امریکی صدر جو بائیڈن دو روزہ سرکاری دورے پر جمعے کی شام جدہ پہنچے جہاں رائل ٹرمینل پران کا استقبال گورنر مکہ ریجن شہزادہ خالد الفیصل نے کیا۔
بعد ازاں امریکی صدر کو جدہ کے قصرالسلام میں لے جایا گیا جہاں ولی عہد محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود نے ان کا استقبال کیا۔
دو روزہ دورہ سعودی عرب کے دوران امریکی صدر جو بائیڈن نے سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات کی۔

امریکی صدر جو بائیڈن جمعے کی شام جدہ پہنچے (فوٹو: ایس پی اے)

اس سے قبل جمعے کے روز امریکی صدر جو بائیڈن اسرائیل اور فلسطین میں دو دن گزارنے کے بعد اپنے دورۂ مشرق وسطیٰ کے آخری مرحلے میں سعودی عرب پہنچے۔
شاہ عبدالعزیز انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے رائل ٹرمینل پہنچنے پر گورنر مکہ شہزادہ خالد الفیصل نے مہمان صدر کا استقبال کیا۔
اس موقع پر امریکہ میں تعینات سعودی سفیر شہزادی ریما بنت بندر بھی مہمان صدر کا خیرمقدم کرنے کے لیے ایئرپورٹ پر موجود تھیں۔
خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے صدر جو بائیڈن کو مملکت کے دورے کی دعوت دی تھی۔ 

شیئر: