Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جو بائیڈن کا دورہ، کرپٹو کرنسی میں سرمایہ کاری، عمرہ ویزوں کے اجرا سمیت گزشتہ ہفتے کے سعودی عرب کی خبریں

امریکی صدر جو بائیڈن کا دورہ سعودی عرب، سعودی عرب کی جانب سے اپنی فضائی حدود تمام پروازوں کے لیے کھولنے، سعودیوں کی جانب سے کرپٹو کرنسی میں سرمایہ کاری، حجاج کی جانب سے تحائف کی خریداری، مسجد بنوی کے سب سے پرانے خام کا انتقال، بیرون ملک کے عمرہ ویزوں کے اجرا اور عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں سمیت مختلف خبریں گزشتہ ہفتے سعودی عرب میں موضوع بحث رہی۔ سعودی عرب سے گزشتہ ہفتے کی اہم خبریں ذیل میں ملاحظہ کریں۔ 

سعودی عرب نے تمام ہوائی جہازوں کے لیے فضائی حدود کھول دیں

سعودی عرب کی جنرل اتھارٹی آف سول ایوی ایشن نے کہا ہے کہ جب تک اضافی پروازوں کی ضرورت ہے، تمام مسافر جہاز سعودی فضائی حدود استعمال کر سکتے ہیں۔

عرب نیوز کے مطابق جنرل اتھارٹی آف سول ایوی ایشن نے جمعے کو یہ اعلان کرتے ہوئے اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ ’تمام ہوائی جہاز جو اوور فلائنگ سے متعلق اتھارٹی کی ضروریات کو پورا کرتے ہیں‘، انہیں سعودی فضائی حدود میں جانے کی اجازت دی جائے گی۔

تفصیل کے لیے اس لنک پر کلک کریں

مملکت میں 30 لاکھ سعودیوں نے کرپٹو کرنسی میں سرمایہ کاری کی

مملکت میں 30 لاکھ سعودیوں نے کرپٹوکرنسی میں سرمایہ کاری کی ہے۔ سرمایہ کاروں کی عمریں 18 سے 60 برس کے درمیان ہیں۔ 
 سبق نیوز کے مطابق ڈیجیٹل کرنسی کے حوالے سے جاری سروے رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ کرپٹو کرنسی میں سرمایہ کاری کرنے والے17 فیصد سعودی اس حوالے سے مزید معلومات حاصل کرنے کے خواہاں ہیں۔ 

’کوکوئن‘ کرپٹوکرنسی پلیٹ فارم کا کہنا ہے کہ سعودی عرب  ڈیجیٹل یا کرپٹوکرنسیوں کی اہم مارکیٹ ہےجبکہ مشرقی وسطی میں حوالے سے امکانات کافی زیادہ ہیں۔ 

تفصیل کے لیے اس لنک پر کلک کریں

حجاج کون سے تحائف زیادہ خرید رہے ہیں؟

فریضہ حج کی ادائیگی کے بعد حجاج کرام مکہ مکرمہ میں تحائف خریدنے میں مصروف ہیں۔جس سے بازاروں کی رونق دوبالا ہو گئی ہے۔

سعودی خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے‘ کےمطابق حج سیزن بحیروخوبی مکمل ہونے کے بعد مختلف ممالک سے آنے والے حجاج کرام ان دنوں مکہ مکرمہ کے بازاروں میں اپنے عزیزوں اوردوستوں کے لیے تحائف کی خریداری کررہے ہیں۔

تفصیل کے لیے اس لنک پر کلک کریں

کیا جو بائیڈن کے دورہ سعودی عرب سے تیل کی قیمتوں میں کمی آئے گی؟

ماہرین کا کہنا ہے کہ امریکی صدر جو بائیڈن کے سعودی عرب کے دورے سے تیل کی قیمتوں میں کمی کی توقع حقیقت پسندانہ نہیں کیونکہ توانائی کی قیمتوں کا تعین عالمی مارکیٹ اور سیاسی عوامل کرتے ہیں۔
عرب نیوز کے مطابق گیس کی قیمت گذشتہ چار مہینوں کے دوران دو گنا ہوگئی ہے جس نے امریکی معیشت کو سست روی کا شکار کردیا ہے جس کی وجہ سے جو بائیڈن پریشان ہے۔
 جو بائیڈن کو آٹھ نومبر کو ہونے والے وسط مدتی انتخابات میں امریکی ایوان نمائندگان اور سینیٹ کے کنٹرول کو کھونے کا بھی خطرہ ہے۔

سابق امریکی اسسٹنٹ سیکریٹری برائے مشرق قریب ڈیوڈ شنکر اور سعودی تجزیہ کار سلمان انصاری کا کہنا تھا کہ صرف خام تیل کی پیداوار بڑھانے سے تیل کی قیمتیں کم نہیں ہوں گی ’کیونکہ تیل کو ریفائن (صاف) کرنے کی گنجائش کے حوالے سے محدودات اور یورپ کے جیو پولیٹیکل عوامل اس پر اثرانداز ہوتے ہیں۔‘

تفصیل کے لیے اس لنک پر کلک کریں

بیرون مملکت سے عمرہ ویزوں کا اجرا کب سے؟

وزارت حج وعمرہ نے کہا ہے کہ بیرون مملکت سے آنے والے عمرہ زائرین کے لیے درخواستوں کی وصولی کا آغاز آج بروز جمعرات 14 جولائی سے کیا جا رہا ہے۔  
اخبار 24 کے مطابق وزارت حج وعمرہ کا مزید کہنا تھا کہ اندرون وبیرون مملکت سے عمرہ کا باقاعدہ آغاز 30 جولائی 2022 سے کیا جائے گا۔ ؎

تفصیل کے لیے اس لنک پر کلک کریں

مسجد نبوی کے سب سے پرانے خادم آغا حبیب العفری انتقال کرگئے

مسجد نبوی الشریف کے سب سے پرانے خادم  ’الاغا حبیب العفری‘ انتقال کرگئے۔ انکی نماز جنازہ آج بروز بدھ 13 جولائی کو مسجد نبوی الشریف میں بعد نماز مغرب ادا کی جائے گی۔

اخبار 24 کے مطابق آغا حبیب العفری کا شمار مسجد نبوی الشریف کے سب سے قدیم خادموں میں ہوتا ہے۔
متوفی ’آغا حبیب العفری‘ حجرہ نبویہ الشریفہ کی صفائی اور دیگر امور کے ذمہ دار تھے۔

تفصیل کے لیے اس لنک پر کلک کریں

جدہ ایئرپورٹ پر جہاز رن وے سے پھسل گیا، کوئی نقصان نہیں ہوا

جدہ کے کنگ عبد العزیز انٹر نیشنل ایئرپورٹ پر جہاز رن وے سے پھسل گیا تاہم واقعے سے کوئی نقصان نہیں ہوا۔

سبق ویب سائٹ کے مطابق ایئرپورٹ انتظامیہ نے کہا ہے کہ ’ جہاز میں 5 افراد پر مشتمل عملہ تھا‘۔

تفصیل کے لیے اس لنک پر کلک کریں

حج خدمات فراہم کرنے والے ادارے میں پہلی بار خواتین اہلکار

عرب ممالک کے عازمین کو حج خدمات فراہم کرنے والی کمپنی میں رواں سال پہلی بار گروپنگ کے شعبے میں خواتین نے بھی ذمہ داریاں نبھائی ہیں۔
سبق نیوز کے مطابق حج خدمات فراہم کرنے والی کمپنی کے شعبہ گروپنگ کے ڈائریکٹر فیصل سلاغور کا کہنا تھا کہ امسال پہلی بار حجاج کی گروپنگ اور انہیں خیمے الاٹ کرنے کے لیے 378 خواتین کی خدمات حاصل کی گئیں۔ 

کمپنی میں گروپنگ کے لیے جن خواتین کی خدمات حاصل کی گئی تھیں انہیں مختلف ذمہ داریاں تفویض کی گئی جن میں 13 خواتین منی میں کمپنی کے مرکزی کنٹرول روم میں تھیں۔ مذکورہ خواتین کمپنی کے زیر انتظام آنے والے حجاج کی گروپنگ کرتیں اور ان کا اندارج سسٹم میں کرنے کی ذمہ دار تھیں۔ 

تفصیل کے لیے اس لنک پر کلک کریں
 

 

شیئر: