Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

گاڑیوں کی نمایاں نمبر پلیٹ کی نیلامی آج سے

’نمایاں نمبر پلیٹ کی نیلامی بدھ 20 جولائی تک جاری رہے گی‘ (فوٹو: سبق)
گاڑیوں کے نمایاں اور منفرد نمبر پلیٹس کی نیلامی آج ابشر پورٹل کے ذریعہ ہوگی۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق محکمہ ٹریفک نے کہا ہے کہ ’ابشر اکاؤنٹ ہولڈر سعودی شہری یا مقیم غیرملکی نیلامی میں حصہ لے سکتے ہیں‘۔
محکمہ ٹریفک نے کہا ہے کہ ’نمایاں نمبر پلیٹ کی نیلامی بدھ 20 جولائی تک جاری رہے گی‘۔
’نیلامی میں شرکت کرنے اور اپنی پسند کی نمبر پلیٹ خریدنے کے خواہشمند ابشر اکاؤنٹ کھولیں، مائی سروس پر کلک کریں، محکمہ ٹریفک پر جائیں اور وہاں انہیں نیلامی کا آپشن نظر آجائے گا‘۔
واضح  رہے کہ منفرد حروف اور نمبروں کے اعتبار سے پلیٹ کی قیمت متعین کی جاتی ہے اور بولی لگنے پر اس کی قیمت میں اضافہ ہوتا ہے۔
 

شیئر: