اسلام آباد ...وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان اور سعودی عرب مشکل کی ہر گھڑی میں ہمیشہ ایک دوسرے کے ساتھ کھڑے رہے ہیں ۔ پاکستان کے عوام حرمین شریفین کے نگہبان ہونے سے سعودی عرب سے گہرا جذبانی لگاو رکھتے ہیں۔اسلام آباد میں سعودی عرب کے لئے نامزد سفیر خان ہشام سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دونوںملکوں کے درمیان دوستانہ اور برادرانہ تعلقات قائم ہیں۔ دونوں ملک تمام معاملات پر ایک جیسے خیالات رکھتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ حکومت نے حج سہولتوں پر خصوصی توجہ دی ہے۔ انہوں نے سفیر کو ہدایت کی کہ وہ آئندہ حج کے لئے انتظامات کی خودنگرانی کریں۔ سعودی عرب میں مقیم پاکستانی برادری پر خصوصاً برادری کی قونصلر سروسز تک آسان رسائی کے حوالے سے خصوصی توجہ دی جائے۔ پاکستانی برادری کی فلاح وبہبود بالخصوص ان کے بچوں کی تعلیم پر خصوصی توجہ کیلئے لگن سے کام کریں۔