لاہور... اسپاٹ فکسنگ کیس میںاینٹی کرپشن ٹربیونل نے شاہ زیب حسن پر پاکستان کرکٹ بورڈ کے اینٹی کرپشن کوڈ کی خلاف ورزی پر فرد جرم عائدکردی ۔ ابتدائی سماعت میں شاہ زیب حسن پر پاکستان سپر لیگ کے دوران بکیز کے رابطہ کرنے سے متعلق پی سی بی کو آگاہ نہ کرنے پر اینٹی کرپشن کوڈ کے کی خلاف ورزی کا مرتکب قرار دیا گیا ۔ شاہ زیب حسن اور ان کے وکیل پیش ہوئے۔ شاہ زیب حسن کو 18 مئی 2017 تک جوابات داخل کرانے کا موقع دیا جائے گا ۔ جاری بیان کے مطابق پی سی بی کے اینٹی کرپشن کوڈ کے تحت کیس کی سماعت کو خفیہ رکھنے کی ضرورت ہے ۔فریقین کی جانب سے اس کیس یا اس کی کارروائی پر کسی بھی قسم کا تبصرہ نہیں کیا جائے گا۔