رواں برس کی پہلی ششماہی میں 4 ہزار نمائشیں و کانفرنسز ہوئیں
یہ تعداد گزشتہ سال کے مقابلے میں 367 فیصد زیادہ ہے۔ (فوٹو عاجل)
جنرل اتھارٹی فار ایگزیبیشن اینڈ کانفرنسز نے سعودی وژن 2030 کی پابندی کرتے ہوئے کانفرنسوں اور نمائشوں کے انعقاد کے لیے پرمٹ کے اجرا کا دورانیہ محدود کر دیا۔
عاجل ویب سائٹ کے مطابق اتھارٹی نے سال رواں کے ابتدائی 6 ماہ کے دوران مملکت بھر میں 4 ہزار سے زیادہ نمائشوں اور کانفرنسوں کے انعقاد کے لیے پرمٹ جاری کیے۔
گزشتہ سال کے ابتدائی چھ ماہ کے مقابلے میں ان کی تعداد 367 فیصد زیادہ ہے۔ سب سے زیادہ پرمٹ صحت نگہداشت، معیشت، تجارت اور تعلیم کے شعبدوں کے حوالے سے جاری کیے گئے۔
اتھارٹی کے قائم مقام ایگزیکٹیو چیئرمین امجد شاکر نے کہا کہ ہمارا ادارہ سعودی عرب کو کانفرنسوں اور نمائشوں کی سیاحت کے حوالے سے بھی عالمی منظر نامے کا حصہ بنانے کے لیے کوشاں ہے۔
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے ”اردو نیوز“ گروپ جوائن کریں