سوشل میڈیا پر نوجوان اپنے مسائل پر اکثر گپ شپ کرتے نظر آتے ہیں۔
پاکستانی نوجوانوں کے اکثر مسائل بھی ایک جیسے ہی ہوتے ہیں جس کے متعلق وہ ایک دوسرے سے بات کرتے ہیں اور ریاستی نظام اور سسٹم پر تنقید بھی کرتے ہیں۔
ایسی ہی ایک گفتگو سنیچر کے روز سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر دیکھنے میں آرہی ہے جہاں ایک خاتون نے بلا معاوضہ انٹرن شپ پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ ’قومی مذاق: پہلے انہیں 16 سال پڑھائی کراؤ اور پھر انہیں بلامعاوضہ انٹرن شپ پر بھرتی کرلو۔‘
National prank: Make them study for 16 years and then hire them for unpaid internships.
— dusky and ambivert. (@callmemahrani) July 23, 2022
دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی بلا معاوضہ انٹرن شپ کروانے کا رحجان بہت زیادہ ہے۔
بڑی بڑی کمپنیوں سے لے کر عام دفاتر تک انٹرن شپ کے پیسے نہیں دیتے جس کی وجہ سے طلبہ اور نوکریوں کے خواہش مند نوجوان مایوس رہتے ہیں۔زیادہ تر لوگ انٹرن شپ اپنی یونیورسٹی کی چھٹیوں میں کرتے ہیں اور اس کا دورانیہ 6 ہفتوں سے لے کر 8 یا 10 ہفتوں تک کا ہوتا ہے۔
مفت انٹرنشپ کے معاملے پر کی گئی اس ٹویٹ پر کئی جوابات سامنے آرہے ہیں۔
ایک صارف یونیورسٹیوں میں ہنر کے فقدان پر کہتے ہیں کہ ’قومی مذاق یہ ہے کہ ہم 16 سال بغیر کسی عَملی تعلیم کے پڑھتے ہیں، ہم صرف ڈگریاں پرنٹ کر رہے ہیں نہ کے ہنر۔‘
National prank is we study 16 years without learning anything in practical. We are just printing degrees not skills.
— Burnt Child (@drogadofed) July 24, 2022
امیر نامی ایک صارف کہتے ہیں کہ ’کئی بار آپ کو انٹرن شپ کرنے کے پیسے دینے پڑتے ہیں۔‘
Sometimes you need to pay for internship
— A.M.E.E.R | (@ScuffleMedico) July 24, 2022
حضران نامی ایک صارف نے مطالبہ کرتے ہوئے لکھا کہ ’انٹرن شپ کے لیے معاوضہ دینے کو عام کیا جائے۔‘
Normalize Paid Internships.
— Mohammad Hazran (@KhazranSays) July 23, 2022
مزمل نامی ایک صارف کہتے ہیں کہ ’ہنر سیکھنا اور تجربہ حاصل کرنا آپ کو وہاں لے جاتا ہے جہاں ڈگری نہیں لے کر جاسکتی۔ کاش ہمیں یہ کسی نے وقت پر بتایا ہوتا۔‘
Learning skills and getting experience will take you places which a simple degree cannot! I wish we were taught this timely! https://t.co/MrrywVNyz6
— Muzamil Zafar (@MuzamilZafar17) July 24, 2022
مِش کہتی ہیں کہ ’اسی وجہ سے ہم اپنی ڈگری کے ہر سال بلا معاوضہ انٹرن شپ کر رہے ہیں۔‘
Thats why we are doing unpaid internship every year of our degree
— Mishhhh (@iusedtobealive_) July 23, 2022
عمر نامی ایک صارف کہتے ہیں کہ ’اگر انٹرن شپ آپ اپنی فیلڈ کا ماہر بنا رہی ہے تو یہ مفت کرنے میں کوئی مسئلہ نہیں ہے، لیکن اگر نہیں تو بہتر ہے کہ نہ کی جائے۔‘
if internship is making you an expert of the field then its okay to work for free but if it is not then better to leave.
— Umar (@umar_malik017) July 23, 2022