Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جاکس فیسٹیول،حاجیوں کےلیے چھتریاں، صفائی پروگرام کے علاوہ گزشتہ ‏ہفتہ کی تصویری جھلکیاں

ریاض میں جاکس فیسٹیول منعقد :ریاض کے علاقے الدرعیہ میں سعودی وزارت ثقافت کی جانب سے جاکس فیسٹیول منعقد کیا گیا جس میں مختلف فن پارے لوگوں کی توجہ کا مرکز رہے ۔ سعودی وزارت ثقافت کا کہنا ہے کہ نمائش کا مقصد جدید آرٹ کو آگے بڑھانا ہے تاکہ آرٹسٹ اپنی صلاحیتوں کو مزید بہتر انداز میں اجاگر کر سکیں ۔

مدینہ میونسپلٹی کی طرف سے حاجیوں کے لیے چھتریاں:مدینہ منورہ میونسپلٹی کے سائبان تلے کام کرنے والے رضاکار مسجد نبوی شریف کی زیارت کے لیے آنے والوں میں چھتریاں تقسیم کررہے ہیں اور اس کا مقصد زائرین کو شدید گرمی اور دھوپ سے بچانے میں مدد دینا ہے۔ 

الباحہ کے پرفضا مقام پر موسم خوشگوار:الباحہ میں بارشوں کے بعد موسم خوشگوار ہو گیا ہے جہاں پر فیملیاں پر فضا مقام کا لطف اٹھانے کےلیے پہنچی ہیں ۔

تفریحی مقامات کی مکمل صفائی کا پروگرام شروع:طائف میونسپلٹی نے کمشنری کے تفریحی مقامات کی مکمل صفائی کا پروگرام شروع کیاہے ۔ مہم کے دوران کچرا ہٹانے اور وال چاکنگ مٹانے کا کام شروع کردیا گیا۔ 

امام ترکی محفوظ قدرتی جنگلات میں دنیا کے سب سے بڑے شترمرغ:امام ترکی بن عبداللہ رائل نیچر ریزرو کی انتظامیہ کا کہناکہ ان کے قدرتی فارم میں دنیا کے سب سے بڑے شتر مرغ موجود ہیں۔ مذکورہ شترمرغ 2.74 میٹر اونچا ہے۔ اس کی فی گھنٹہ رفتار 50 کلو میٹر ہے۔ یہ دنیا کا واحد پرندہ ہے جس کے ہر پنجے میں دو انگلیاں ہوتی ہیں۔ 

العلا میں عرب تہذیب و ثقافت کی گہری جڑیں:العلا میں جغرافیائی تعریف ہزاروں سال پرانی ہے جہاں جزیرہ عرب کی تہذیب و ثقافت کی گہری جڑیں ہیں ۔

پندرہ ملین نشہ آور گولیوں کی سمگلنگ کی کوشش ناکام: زکوۃ، ٹیکس اور کسٹم اتھارٹی نے جدہ اسلامی بندرگاہ پر 15 ملین نشہ آور گولیوں کی سمگلنگ کی کوشش ناکام بنادی۔سبق ویب سائٹ کے مطابق اتھارٹی نے بتایا کہ نشہ آور گولیاں جدہ اسلامی  بندرگاہ کے راستے کنکریٹ کے بلاکس بنانے والی مشین کے اندر خفیہ طریقے سے چھپا کر سمگل  کی جارہی تھیں۔

 
 

شیئر: