Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دہلی انتخابات سے قبل اسلحہ برآمد

نئی دہلی .... دہلی کے نظام الدین علاقے سے ایک مشتبہ اسمگلر کو گرفتار کیا گیا ہے۔ یہ گرفتاری میونسپل انتخابات سے صرف چند دن قبل ہوئی۔ پولیس کا کہناہے کہ یہ اسلحہ اتوار کو ہونے والی پولنگ کے باہر استعمال کیا جانا تھا۔ ملزم راجپال سنگھ کا تعلق مدھیہ پردیش سے ہے۔ خبر ملی تھی کہ وہ بڑی مقدار میں اسلحہ و گولہ بارود کسی شناسا کو حوالے کرنے والا ہے۔ اسلحہ میں ایک سیمی آٹومیٹک پستول بھی ہے جو 25سے 40ہزار روپے میں فروخت ہوتا ہے۔

شیئر: