راولپنڈی.. وزیرمملکت برائے اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ پا نامہ لیکس پر عمران خان سیاسی کھیل، کھیل رہے ہیں۔ عمران خان نے دھرنے میں ہر ادارے پرجھوٹے الزام لگائے ۔ سپریم کورٹ کے فیصلے پرعمران خان نے پھر رونا شروع کردیا۔ میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پانامہ لیکس پر وزیراعظم نے سپریم کورٹ کو خود خط لکھا کہ کمیشن بنا دیا جائے۔وزیر مملکت نے کہا کہ قیامت کی نشانی ہے کہ کرپشن ختم کرنے کا علم پیپلز پارٹی نے اٹھایا ہے۔ زرداری صاحب آپ کراچی کا کچرا ہی اٹھالیں تو کافی ہوگا۔ مریم اورنگزیب نے کہا کہ پاکستان کی سلامتی کے لئے جنگ لڑنے والے ادارے پراعتزازاحسن نے جو بیانات دئیے اس کی مذمت کرتی ہوں۔ آئینی اداروں کو گالی دینے کی سیاست اب ختم ہونی چاہئے۔ قانون نافذ کرنے والے ادارے پاکستان کا فخرہیں۔