Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پرینکا چوپڑا ہند واپس پہنچ گئیں

ممبئی .... بالی وڈ اداکارہ پرینکا چوپڑہ امریکہ میں فلم ”بے واچ“کرنے کے بعد ہند واپس آگئی ہیں۔ وہ یہاں 10دن گزاریں گی جس کے بعد وہ اپنی اسی فلم کی پروموشن کیلئے واپس امریکہ چلی جائیں گی۔ انہوں نے ہالی وڈ میں اپنے ٹی وی سیریل کوانٹی کو کے دوسرے سیزن کی شوٹنگ مکمل کروائی۔16ویں ٹراپیکا فیسٹیول میں جیوری کے فرائض ادا کئے اور ”لائف وتھ کیلی“ میں میزبانی کی۔ جہاں انہیں ” بین الاقوامی اداکارہ“ کہہ کر بلایا گیا۔ان کا موازنہ اداکار ٹام کروز سے کیا گیا۔ پرینکا جب ممبئی پہنچیں تو ان کے متعدد مداح انکے استقبال کیلئے موجود تھے۔ پرینکا تقریباً ایک سال سے نیویارک سٹی میں موجود تھیں۔

شیئر: