Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پاکستان میں بارش اور تیز آندھی،6افراد ہلاک

لاہور...ملک بھر میں تیز آندھی اور بارش کے باعث چھتیں اور سائن بورڈ گرنے سے 6افراد جاں بحق اور درجنوں زخمی ہو گئے ۔ متعدد علاقے تاریکی میں ڈوب گئے ۔لاہور میں 90 کلومیٹر فی گھنٹہ سے چلنے والی آندھی اور بارش سے لیسکو کا نظام مفلوج ہوگیا ۔180 فیڈر ٹرپ کر گئے ۔مختلف علاقوں میں کھمبے اور سائن بورڈز گرنے کے واقعات پیش آئے ۔ ایک شخص ہلاک ہوا ۔کئی پروازیں منسوخ کر دی گئیں۔ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے مریالی میں مکان کی چھت گرنے سے خاتون اور بچی جاں بحق ہو گئیں ۔لوئر دیر میں دیوار گرنے سے ایک شہری جاں بحق ہو گیا ۔ڈی آئی خان میں بجلی گرنے سے ایک ہلاکت ہوئی ۔جڑواں شہروں میں بھی آندھی کے باعث سائن بورڈ گرنے کے کئی واقعات ہوئے ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور شہر کے مختلف علاقوں ، فیصل آباد ، شیخوپورہ ، گوجرانوالہ جبکہ میر پور آزاد کشمیر اور گردونواح میں ہلکی بارش اور بونداباندی کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے۔ درجہ حرارت میں 3سے 5ڈگری تک کمی ہوئی ہے ۔

 

شیئر: