Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

رکشہ ڈرائیور نے مسافر کو لوٹ لیا

نئی دہلی ....رکشہ ڈرائیور اور اسکے ساتھیوں نے 21سالہ نوجوان اور اسکے بھائی کو نہ صرف لوٹ لیا بلکہ ایک کو تورکشہ سے پھینک کر اس پر رکشہ چڑھادیا جبکہ دوسری گاڑی نے اسے کچل دیا اور یوں وہ چل بسا۔ مسافر کا نام محمد حفیظ بتایا جاتا ہے جبکہ اس کے بھائی نفیس نے جو خود بھی زخمی ہوا ہے پولیس کو سارے معاملے سے آگاہ کیا۔ دونوں بھائیوں کا تعلق یوپی کے شہر لکھم پور سے ہے جنہوں نے بدر پور جانے کے لئے آٹو رکشہ کرائے پر لیا تھا۔ ابھی تک کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی اگرچہ پولیس رکشہ ڈرائیوراور اسکے ساتھیوں کو علاقے میں لگے سی سی ٹی وی کیمرے کی فوٹیج سے گرفتار کرنے کی کوشش کررہی ہے۔بتایا جاتا ہے کہ دونوں بھائیوں نے رکشہ کرائے پر لیا۔ ڈرائیور نے 400 روپے کرایہ مانگا۔ اس سے قبل کہ وہ رکشہ میں سوار ہوتے دوسرا ڈرائیور وہاں پہنچ گیا اور ان سے کہا کہ میں 350روپے میں ا نہیں انکی منزل تک پہنچا سکتا ہوں۔ نفیس نے رکشہ ڈرائیور پر زور دیا کہ وہ کرایہ کم کرے تو وہ یکدم 200روپے پر آگیا۔ چند کلو میٹر دور جانے کے بعد ڈرائیور نے مزید 2مسافر سوار کرالئے۔ ایک تو ڈرائیور کے پاس بیٹھ گیا اور ایک ان بھائیوں کے ساتھ پچھلی نشست پر ۔ ایک سنسنان جگہ پر ڈرائیور نے رکشہ روک لیا۔ آگے بیٹھے شخص نے چاقو نکال لیا اور حکم دیا کہ جو کچھ ہے وہ حوالے کردے نہیں تو ختم کردونگا۔ نفیس نے کہا کہ میں نے شور مچایا اور پھر کوئی مدد کو نہ آنے پر بٹوہ حوالے کردیا۔ 

شیئر: