وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے یہ ضروری ہے کہ تمام ریاستی ادارے اپنی آئینی حدود میں کام کریں۔
جمعرات کو ایک ٹویٹ میں وزیراعظم نے کہا کہ ’قومی اسمبلی میں میری تقریر کا خلاصہ یہی تھا کہ ایک جمہوری نظام آسانی اور موثر طریقے سے کام کرے۔‘
شہباز شریف کا مزید کہنا تھا کہ ’اس کو سمجھے بغیر ہم دائرے میں سفر کرتے رہیں گے اور کسی منزل تک نہیں پہنچ سکیں گے۔‘
مزید پڑھیں
-
میچ فکسنگ کی طرح بینچ فکسنگ بھی جرم ہے: مریم نوازNode ID: 687601
بدھ کو قومی اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا تھا کہ ’ہم اس ایوان کے تعاون سے عمران نیازی کی فسطائیت کا مقابلہ کریں گے لیکن جھکیں گے نہیں۔‘
’ہم اس چیلنج سے نکلیں گے، ہم لڑیں گے مریں گے مگر شکست نہیں مانیں گے۔‘
انہوں نے کہا کہ ’75 سال تک آئین کے ساتھ کھلواڑ ہوتا رہا۔ اگر اتحادی جماعتیں اپنی سیاست کو مقدم رکھتیں تو ریاست کا خدا حافظ تھا۔‘
’ہم جانتے تھے کہ پاکستان دیوالیہ ہونے کے قریب ہے۔ معیشت کو زندگی دلانا کوئی آسام کام نہیں اور مہنگائی عروج پر ہے لیکن ہم نے ریاست کو بچانے کے لیے یہ فیصلہ کیا۔‘
The core of my argument during my speech at NA was that for a democratic system to work smoothly & effectively, it is important that all state organs act within the domains stipulated by Constitution. Without understanding this, we will be moving in a circle, getting nowhere.
— Shehbaz Sharif (@CMShehbaz) July 28, 2022