Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پاکستانی سائیکلسٹ محمد علی بخش کا دورہ اردونیوز،طارق مشخص سے ملاقات

 
جدہ : پاکستانی سائیکلسٹ محمد علی بخش نے کہا ہے کہ سعودی عرب کے دورے کے تمام اخراجات ذاتی جیب سے برداشت کئے۔سعودی حکومت نے ہر طرح سے تعاون کیا ہے۔ انہوں نے ہفتے کو اردونیوز کے دفتر کا دورہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے ایڈیٹر انچیف طارق عبدالحمید مشخص اور اسٹاف سے ملاقات کی۔ انہوں نے  کہا کہ جدہ کے بعد وہ  آج جازان روانہ ہونگے جہاں چند دن قیام کے بعد نجران جائیں گے ۔ یہاں سے وہ ریاض کی طرف روانہ ہونگے۔ ریاض سے مشرقی ریجن کا  سفر کرینگے۔  اندرون مملکت سائیکل پر سفر کا اختتام رمضان المبارک سے قبل ہوگا۔ یہ دورے کا پہلا مرحلہ ہوگا۔  عید الفطر کے  بعد دورے کا  دوسرا مرحلہ خلیجی ممالک کی جانب ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ سعودی عرب اور خلیجی ممالک کے سائیکل پر سفر کا مقصد جنوبی سرحد پر  برسر پیکار سعودی افواج کی  حمایت  اور دہشتگردی کے انسداد کیلئے ہے۔  انہوں نے کہا کہ مجھے فخر ہے کہ میں پاکستان کا نام روشن کررہا ہوں۔  اس سے قبل سائیکل پر  متعدد ممالک کا   سفر کیا۔ اندرون پاکستان بھی سائیکل پر سفر کرچکا ہوں۔ انہوں نے بتایا کہ  دوران سفر جہاں بھی گیا  وہاں مقامی شہریوں کے  علاوہ پاکستانی و  دیگر کمیونٹی کے لوگوں نے بہت  محبت دی ۔انکا کہناتھا کہ سفر کے  دوران  وہ دن میں 100کلو میٹر کے قریب فاصلہ طے کرتے ہیں۔  راستے میں پیش آنے والی مشکلات کے حوالے سے انہوں نے بتایا کہ ہائی وے پر تیز ہوا یا گردو غبار کے  علاوہ کوئی پریشانی نہیں ہوئی۔  راستے بھر میں ہائی وے پولیس انکے  ہمراہ رہتی ہے۔

 

 

 

 

 
 

شیئر: