Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

حضر موت میں القاعدہ تنظیم کےخلاف کارروائی

  ریاض .... یمن میں حوثی باغیو ں کے خلاف کام کرنے والی عرب اتحادی افواج نے اعلامیہ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ یمنی فوج کے ساتھ تعاون کے تحت اتحادی افواج نے ہفتے کو وادی حضر موت میں القاعدہ سے وابستہ دہشتگردوں کے خلاف کارروائی کی ہے۔کارروائی کے دوران القاعدہ تنظیم سے وابستہ متعدد افراد کو گرفتار کرلیاگیا ہے۔ حضر موت میں دہشتگردانہ کارروائی کے لئے تیاری کرنے والے گروہ کو گرفتار کرنے کے علاوہ انکے قبضے سے دھماکہ خیز مواد کے علاوہ مختلف قسم کا اسلحہ بھی پکڑا گیا ہے۔ خفیہ معلومات کے مطابق القاعدہ حضر موت میں بڑی کارروائی کرنے والی تھی۔

شیئر: