Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ریاض میں مینا بازار، سینکڑوں پاکستانی فیملیوں کی شرکت

محفل موسیقی کے علاوہ رنگارنگ پروگرام ، مقابلے اور ثقافتی شو کا انعقاد ہوا
 
ریاض (ذکاء اللہ محسن)پاکبانوں کی تفریح کے لئے ریاض میں مینا بازار کا انعقاد کیا گیا۔ ریاض کے علاقے الحوالی میں سجنے والے مینا بازار میں سینکڑوں کی تعداد میں مرد و خواتین نے شرکت کی۔ینا بازار میں پاکستانی ثقافت کے تمام رنگ دیکھنے میں آئے۔ پاکستانی کپڑوں کے اسٹال، بچوں کے کھلونوں کے اسٹال کے علاوہ کھانے پینے کے اسٹال بھی نمایاں رہے جن سے لذیز اور مزیدار کھانوں سے لوگ بھر پور لطف اندوز ہوئے۔ اس کے علاوہ موسیقی کا اہتمام بھی کیا گیا تھا جس میں پاکستانی بجوں نے مختلف گانے گا کر خوب رنگ جمایا، جن کو حاضرین نے خوب پسند کیا اور منچلے نوجوانوں نے پنجابی اسٹائل میں بھنگڑے ڈال کر محفل کو گرما دیا۔ پروگرام میں شادی شدہ جوڑوں کے درمیان مختلف کھیلوں کے مقابلے بھی کروائے گئے جبکہ کوائز پروگرام کے ذریعے حاضرین میں انعامات بھی تقسیم کیے گئے۔ اس موقعہ پر مینا بازار کے میزبان ساحل علی نے کہا کہ سعودی عرب میں کام پاکستانی کمیونٹی شب و روز لگن سے کام کرتی ہے لہذاہ مینا بازار کے چیئرمین برہان واحد کی جانب سے لوگوں کو بہتر تفریح کاموقعہ فراہم کرنا ہے تاکہ پاکستانی کمیونٹی کو مل بیٹھنے کا موقعہ مل سکے اور وہ ملک سے باہر اپنی ثقافت کو اجاگر کر سکیں۔انھوں نے بتایا کہ ہماری پوری ٹیم کی یہی کوشش ہوتی ہے کہ ہم ایسا ماحول دے سکیں جس میں پاکستانی آ کر بہتر تفریح حاصل کر سکیں۔ینا بازار کی صدر ہاجرہ خان، ڈاریکٹر سہیل عبدالغفور، ولید احمد سیکرٹری، سارہ خان اسٹیج اسٹنٹ نے بھی شرکت کی۔
 
 
 
 
 
 

شیئر: