موسمیات کے قومی مرکز نے ریاض ریجن میں موسم سے متعلق انتباہ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ کل سے ہونے والی بارش کا سلسلہ رات دیر گئے تک جاری رہے گا۔
عاجل ویب سائٹ کے مطابق قومی مرکز نے توجہ دلائی ہے کہ الدوادمی، الرین، القویعیہ اور عفیف میں بھی رات بھر بارش جاری رہنے کا امکان ہے۔
قومی مرکز میں موسمی پیشگوئی والے ادارے کے انچارج حمزہ کومی نے بتایا کہ 1993 سے لے کر 2022 تک مملکت کے مشرقی اور وسطی علاقوں کے شہروں میں بارش کا ریکارڈ ظاہر کرتا ہے کہ ان مقامات پر بارش یکساں شکل میں نہیں ہوئی۔