Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شاہی فرمان:شہزادہ فیصل بن خالد شمالی حدود ریجن کے گورنر مقرر

ریاض: خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز نے شاہی فرمان جاری کرکے شہزادہ فیصل بن خالد بن سلطان کو شمالی حدود ریجن کا گورنر مقرر کردیا۔ شہزادہ فیصل بن خالد 1973ءمیں طائف میں پیدا ہوئے۔ انہوں نے کنگ سعود یونیورسٹی سے بیچلر کی ڈگری حاصل کی ہے۔وہ 2016ءسے ایوان شاہی میں بطور مشیر رہے۔ شہزادہ فیصل شاعری کا بھی شوق رکھتے ہیں۔
 
 

نوٹ: نیچے دیئے گئے ٹیک”شاہی فرمان“ پر کلک کرنے سے تمام شاہی فرامین ایک صفحے پر دیکھے جاسکتے ہیں

 

شیئر: