Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ریستوران میں چوہے

برمنگھم- - - -  یہاں ایک ریستوران میں جو بالعموم خاص قسم کے چاکلیٹ ڈیزرٹس فراہم کرنے کے حوالے سے بیحد مقبول ہے۔ چوہوں نے دوڑ لگا کر گاہکوں کو حیران و پریشان کردیا۔ برمنگھم میں واقع اس ریستوران میں گندگی کی خبریں اس سے قبل بھی آتی رہی ہیں مگر یہ پہلاا موقع ہے کہ یہاں موجود گندگی کی باقاعدہ وڈیو جاری ہوئی ہے جو کسی گاہک نے اپنے موبائل سے ریکارڈ کرکے سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کردی ہے۔ جس میں بڑے بڑے چوہے ریستوران کے فرش پر چاروں جانب دندناتے پھرتے نظر آتے ہیں تاہم ریستوران کے مالک کا کہنا ہے کہ یہ اسکے کاروباری حریف نے حرکت کی ہے ورنہ اسکا ریستوران اچھا خاصا اور بہترین ہے اور وہ صفائی کا خاص خیال رکھتا ہے۔ گزشتہ دنوں تہوار کے موقع پر یہ وڈیو تیارکی گئی تھی اور ہر جگہ موضوع بحث بنی ہوئی ہے۔ اب تک محکمہ ماحولیا ت یا بلدیاتی اداروں کی جانب سے اس خبر پر کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا۔

شیئر: