نئی دہلی۔۔۔۔وزیر اعظم مودی کی طرف سے بیوروکریٹس کو اس مشورے کے بعدکہ وہ خود نمائی کیلئے سوشل میڈیا کا استعمال نہ کریں۔ راہول گاندھی اور سمرتی ایرانی کے درمیان تکرار شروع ہوگئی۔کانگریس کے رہنما راہول گاندھی نے اپنے ٹویٹر پر تحریر کیا کہ مودی پہلے خود عمل کرکے دکھائیں جس پر مرکزی وزیر سمرتی ایرانی نے کانگریس کے نائب صدر پر شدید نکتہ چینی کی اور کہا کہ راہول گاندھی کو یہ دیکھ لینا چاہئے کہ کون بات کررہے ہے۔واضح رہے کہ ٹویٹر پر مودی کو 29.3ملین لوگ فالو کرتے ہیں۔