افواج پاکستان کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ ’متحدہ عرب امارات کے صدر محمد بن زاید النہیان نے پاکستان کے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ہیلی کاپٹر حادثے پر تعزیت کی ہے۔‘
ایک بیان میں آئی ایس پی آر نے کہا کہ ’جمعے کے روز اماراتی صدر محمد بن زاید النہیان نے پاکستان کے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ٹیلی فونک رابطہ کیا اور حادثے پر دکھ کا اظہار کیا۔‘
آئی ایس پی آر نے مزید بتایا کہ ’سعودی فوج کے سربراہ نے بھی پاکستان کے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ہیلی کاپٹر حادثے پر تعزیت کی ہے۔‘