Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

محمد یوسف کو ’محمد یوسف جیسی ڈرائیو کھیلنے والے‘ ننھے بلے باز کی تلاش

محمد یوسف نے ننھے بیٹسمین کی ویڈیو ٹوئٹر پر پوسٹ کی (فائل فوٹو: کرک انفو)
پاکستان کے مایہ ناز سابق بلے باز اور قومی ٹیم کے موجودہ بیٹنگ کوچ محمد یوسف ایک کرکٹر بچے کی تلاش میں ہیں جس کی بیٹنگ انہوں نے سوشل میڈیا پر وائرل ایک ویڈیو میں دیکھی۔
محمد یوسف نے سنیچر کو اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر ویڈیو پوسٹ کرتے ہوئے سوال پوچھا کہ ’اس بچے کو کوئی جانتا ہے؟‘
انہوں نے صارفین سے کہا کہ ’اگر کسی کے پاس اس کا رابطہ نمبر یا تفصیل ہو تو ضرور بھیجیں۔‘
ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے لگ بھگ 10 سے 12 برس کا لڑکا انتہائی مہارت سے شاٹس کھیل رہا ہے۔
اس ننھے بلے باز کے سٹائل میں پختہ کار بیٹرز کی جھلک دکھائی دیتی ہے۔
محمد یوسف نے جو ویڈیو ٹوئٹر پر پوسٹ کی، وہ اس سے قبل شارٹ ویڈیوز ایپ ’ٹِک ٹاک‘ پر صابر خان نامی اکاؤنٹ سے اپ لوڈ کی گئی تھی۔
محمد یوسف کے ٹویٹ پر صارفین کے ملے جلے تبصرے دیکھنے میں آ رہے ہیں۔
ایک صارف احمد سعید کھوکر نے لکھا کہ ’اس کی ڈرائیو اظہر علی کے سارے کیریئر سے بہتر ہیں۔‘
ایک اور ٹوئٹر صارف احسن طارق نے لکھا ’ پاکستان ٹیلنٹ سے بھرا پڑا ہے اگر کوئی ایمان داری سے تلاش کرے اور موقع دے۔‘
سرفراز مرزا نے لکھا ’ کمال بیک لفٹ ھے لیگ پر بالکل ایسے کھیل رھا جیسے محمد یوسف۔‘

 

شیئر: