Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

یوکرین کے جوہری پلانٹ پر گولہ باری: ’خودکشی کے مترادف ہے‘

روس نے مارچ میں بھی ژاپورریژیا جوہری پلانٹ پر حملہ کیا تھا۔ (فوٹو: اے ایف پی)
یوکرین میں ایک جوہری پلانٹ پر گولہ باری کے کے بعد اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گتریس نے خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ جوہری پلانٹ پر کوئی بھی حملہ ’خودکشی‘ کے مترادف ہے۔
خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق پیر کو ٹوکیو میں ایک پریس کانفرس میں انہوں نے جوہری پلانٹ پر حملوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ دہائیوں کے بعد جوہری تصادم کا خطرہ واپس آ گیا ہے۔
اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل نے جوہری ریاستوں پر زور دیا کہ وہ ہتھیاروں کے استعمال میں پہل نہ کرنے کا عزم کریں۔
انتونیو گتریس نے کہا کہ ’جوہری پلانٹ پر کوئی بھی حملہ خودکشی کے مترادف ہے۔ مجھے امید ہے کہ حملے بند ہوں گے اور میں یہ بھی امید کرتا ہوں کہ آئی اے ای اے کو پلانٹ تک رسائی دی جائے گی۔‘
اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل نے جاپان میں دنیا کے پہلے جوہری حملے کی 77 ویں برسی کے موقع پر موجود ہیں۔
ماسکو اور کیئف جوہری پلانٹ ژاپورریژیا پلانٹ پر حملے کا ذمہ دار ایک دورے کو ٹھہراتے ہیں۔ یہ یورپ کا سب سے جوہری پلانٹ ہے جو جنگ کے ابتدائی دنوں سے روس کے زیر قبضہ ہے تاہم تکنیکی عملہ اب بھی یوکرین کا ہے۔
انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی (آئی اے ای اے) نے ژاپورریژیا جوہری پلانٹ پر گولہ باری تشویش کا اظہار کیا تھا اور کہا تھا کہ پلانٹ کے قریب لڑائی کو فوری طور پر روک دینا چاہیے
انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی اس پلانٹ تک رسائی کا مطالبہ کر رہی ہے۔
آئی اے ای اے نے یوکرین میں جوہری تباہی کا خطرہ سے متعلق بھی خبردار کیا تھا۔
یوکرین سرکاری نیوکلیئر پاور کمپنی نے کہا تھا کہ روسی فوج نے جمعے کو جوہری پلانٹ پر گولہ باری کی تھی جس سے تنصیب کے تین ریڈی ایشن سینسرز کو نقصان پہنچا تھا جبکہ ایک اہکار زخمی ہوا تھا۔
یوکرین کے صدر نے روس پر ’جوہری دہشت گردی‘ کا الزام عائد کیا تھا۔

شیئر: