Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ریاض میں جشن آزادی پاکستان کی مناسبت سے تقریب

سعودی عرب میں پاکستان کے 75 ویں یوم آزادی کے سلسلے میں پاکستانی ہوٹلیئرز فورم کی جانب سے تقریب منعقد کی گئی۔ 
ریاض کے بولیفارڈ سٹی میں تقریب منعقد ہوئی جس میں سفیر پاکستان خرم راٹھور ، فورم کے ارکان سمیت دیگر اہم شخصیات نے شرکت کی ۔ 
سفیر پاکستان نے کہا کہ سعودی عرب میں پاکستانی کاروباری افراد دیار غیر میں جہاں ملک کی بہترین انداز میں نمائندگی کر رہے ہیں وہیں اپنی صلاحیتوں کو بھی منوا رہے ہیں،پاکستان کو ترقی کی راہ پر گامزن ، وقار میں اضافہ اور دیارِ غیر میں ملک کی بہترین انداز میں نمائندگی کر رہے ہیں ۔ 
تقریب میں سفارت خانہ پاکستان کے ہیڈ آف چانسری محسن سیف اللہ ,منسٹر ٹریڈ اینڈ انوسٹمنٹ اظہر علی داہر, ویلفیر اتاشی سہیل بابر وڑائچ بھی شریک تھے۔ 
پاکستان کی سالگرہ کا کیک کاٹ کر وطن عزیز کی ترقی و خوشحالی میں کردار ادا کرنے کا اعادہ کیا۔

شیئر: