الشرقیہ میں سمندری منصوبہ، 20 لاکھ افراد سفر کر سکیں گے
پروجیکٹ کی بدولت 13 ہزار افراد کو روزگار ملے گا (فوٹو: اخبار 24)
الشرقیہ ریجن کے میئر انجینیئر فہد الجبیر نے کہا ہے کہ پبلک ٹرانسپورٹ اتھارٹی، الجبیل رائل کمیشن، کوسٹ گارڈز اور الاحسا میونسپلٹی کے تعاون سے سمندری سیر و سیاحت اور سفر کا پروگرام شروع کر دیا گیا ہے۔
اخبار 24 کے مطابق سعودی عرب اپنے یہاں سیاحت کو ہر طرح سے فروغ دے رہا ہے۔ سمندری سیاحت اور سمندری ٹرانسپورٹ کو بھی قبولیت حاصل ہو رہی ہے۔
الجبیر نے توجہ دلائی کہ سمندری جہاز رانی کا پروگرام سرمایہ کاروں کے لیے کافی حوصلہ افزا ہے۔ حکومت کی کوشش ہے کہ اس میدان میں جو لوگ سرمایہ لگانے کے لیے آگے آنا چاہتے ہوں وہ اہل ہوں اور ان کا پروجیکٹ معیاری ہو۔ اس حوالے سے تیاریاں شروع کر دی گئی ہیں۔
یاد رہے کہ مشرقی ریجن میں سمندری ٹرانسپورٹ منصوبے سے سالانہ 20 لاکھ سے زیادہ افراد فائدہ اٹھا سکیں گے۔
اس پروجیکٹ کی بدولت 13 ہزار افراد کو روزگار ملے گا۔ سمندری ٹرانسپورٹ کے سات ٹریک ہوں گے۔ یہ الجبیل کے ساحل، راس تنورہ، دارین، دمام، کورنیش الخبر اور العقیر کے لیے سمندری ٹرانسپورٹ کی سہولت فراہم کریں گے۔
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے ”اردو نیوز“ گروپ جوائن کریں