پاکستان میں پیٹرول کی قیمتیں بڑھنے کے ساتھ لوگوں کی الیکٹرک گاڑیاں خریدنے کی خواہش بھی بڑھ رہی ہے۔ لیکن پاکستان میں ابھی تک الیکٹرک گاڑیوں کی چارجنگ کے لیے کوئی فعال نظام نہیں بن سکا۔
ایسے میں جن لوگوں نے الیکٹرک گاڑیاں خریدی ہیں وہ بھی ان کا زیادہ استعمال نہیں کر سکتے کیونکہ یہ گاڑیاں چند سو کلومیٹر تک ہی چل سکتی ہیں اور اس کے بعد ان کو دوبارہ چارجنگ کی ضرورت پڑتی ہے جس کے لیے سٹیشن نہ ہونے کے برابر ہیں۔
اب ایک پاکستانی کمپنی نے الیکٹرک گاڑیوں کی چارجنگ کے لیے ایک ایسا چارجر متعارف کروایا ہے جو گاڑی کے ساتھ کہیں بھی جا سکتا ہے اور کہیں سے بھی بجلی کنکشن سے منسلک کر کے گاڑی کو چارج کر سکتا ہے۔ دیکھیے کراچی سے زین علی کی ویڈیو رپورٹ میں