مونٹی کورلو... اسپین کے ٹینس اسٹار رافیل نڈال نے اپنے ہم وطن البرٹ راموس ونولاس کو شکست دے کر 10 ویں مرتبہ مونٹی کارلو ماسٹرز جیت کر نئی تاریخ رقم کردی۔ رافیل نڈال نے 76 منٹ تک جاری رہنے والے فائنل میں البرٹ راموس کو یکطرفہ مقابلے کے بعد 6-1 اور 6-3 سے شکست دی۔نڈال نے 2005 سے 2012 تک لگاتار یہ ٹائٹل جیتا ۔فتوحات کے سلسلے کو سربیا کے نوواک جوکووچ نے 2013 میں شکست دے کر بریک لگا دیا تھا۔ نڈال نے بارسلونا ماسٹرز اور پھر فرنچ اوپن میں شرکت کرنی ہے۔ کامیابی کی صورت میں دونوں ٹائٹلز بھی 10,10مرتبہ جیتنے کا نیا ریکارڈ بنا دیں گے۔