Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

چھٹا عسیر کرکٹ لیگ ٹی ٹوئنٹی فرینڈ شپ کرکٹ ٹورنامنٹ

ٹورنامنٹ کے 5میچوں کا فیصلہ ہوگیا، محمد ریاض چوہدری نے ٹورنامنٹ کا افتتاح کیا، محمد عثمان، عاقب سہیل، عمران خان وسیم یوسف اور منظر حسین مین آف دی میچ قرار
جی ایس ایوب
چھٹے عسیر کرکٹ لیگ ٹورنامنٹ کے 5میچوں کا فیصلہ ہوگیا۔ چیئرمین محمد ریاض چوہدری نے ٹورنامنٹ کا افتتاح کیا۔
افتتاحی میچ میں اسٹار خمیس کو ہانکو کے ہاتھوں 178رنز کی شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ ہانکو الیون نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20اوورز میں صرف ایک وکٹ پر 281رنز بنائے۔ جس میں عاقب سہیل نے عمدہ بیٹنگ کرتے ہوئے ناٹ آﺅٹ 172رنز ، ندیم ملک نے 62اور عقیل مہدی نے 8رنز بنائے۔ اسٹارخمیس کی جانب سے واحد وکٹ نیاز کے حصے میں آئی۔ جواب میں اسٹار خمیس کی ٹیم ابرار مشتاق کی بولنگ کا سامنا نہ کرسکی اور 19.2اوورز میں 103رنز بناکر آﺅٹ ہوگئی۔ ناتھن 41رنز بناکر نمایاں رہے۔ دلشاد نے 14رنز بنائے۔ ابرار مشتاق نے 4، فراست اللہ آفریدی اور طیب ملک نے2،2جہانزیب نے ایک کھلاڑی کو آﺅٹ کیا۔ عاقب سہیل مین آف دی میچ قرار پائے۔ 
دوسرے میچ میں خیبر پختونخوا بنوں نے بن عارف کو شکست دیکر میچ 3وکٹوںسے جیت لیا۔ بن عارف نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 6وکٹوں کے نقصان پر 148رنز بنائے۔ محمد عثمان نے 31کاشف نے 24، مدثر نے 20اور شیر محمد نے 13رنزبنائے۔ عمران خان نے 2، انضمام، عمر اور ظہیر نے ایک، ایک کھلاڑی کو آﺅٹ کیا۔ جواب میں کے پی کے بنوںنے 11.5اوورز میں 7وکٹوں پر 152رنز بنالئے۔عابد خان نے 23،آصف نے 21، احتشام نے 20، شعیب نے 18رنز بنائے۔ مدثر نے 3، محمد عثمان نے2، شیر احمد اور بہادر شیر نے ایک، ایک کھلاڑی کو آﺅٹ کیا۔ عمران خان کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔
تیسرے میچ میںالحرمین نے ہانکو کو ا یک سنسنی خیز مقابلے کے بعد 5رنز سے شکست دیدی۔ الحرمین نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 6وکٹوں پر 234رنز بنائے جس میں وسیم یوسف کے 57، وقاص فدا کے 39، ارشد کے 21، نعیم بٹ نے 20رنز بنائے۔ ہانکو رائلز کی جانب سے رحمان لطیف نے 3، کاشف سلیم اور عدیل نے ا یک، ایک وکٹ حاصل کی۔ جواب میں ہانکو رائلز نے بھرپور مقابلہ کیا اور 6وکٹوں پر 229رنز بنائے۔ تجمل نے عمدہ 102، فرقان شاہ نے58، سہیل نے 20، رحمان لطیف بٹ نے 13رنز بنائے۔ شاہد بٹ نے 3، وسیم یوسف نے 2، وقاص فدا نے ایک کھلاڑی کو آﺅٹ کیا۔ وسیم یوسف کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔
چوتھے میچ میں پاک کشمیر کو کھوکھر الیون کے ہاتھوں 60 رنز سے شکست کھانی پڑی۔ کھوکھر الیون نے 6وکٹوں پر 236رنز بنائے۔عماد نے 52، عثمان نے 49، منظرحسین نے 93، مدثر چوہدری نے 31رنز بنائے۔ پاک کشمیر کی جانب سے عاطف نے 4، عثمان نے ایک کھلاڑی کو آﺅٹ کیا۔ جواب میں پاک کشمیر کی ٹیم نے 7وکٹوں پر 176رنز بنائے۔ شاہد نے 41، قمر شہزاد نے 26، آصف اسلم نے 22، زاہد نے 21رنزبنائے۔ منظر حسین نے 3، زاہد انجم نے 2اور احتشام نے بھی 2کھلاڑیوں کو آﺅٹ کیا۔ الحرمین کے منظر حسین کو آل راﺅنڈ کارکردگی پر مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔
پانچویں میچ میں عیدی الیکٹرانکس نے کیو سی سی کو شکست دیکر میچ 4وکٹوں سے جیت لیا۔کیو سی سی نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 8وکٹوں پر 184رنز بنائے۔ اکمل نے 63،یاسر نے 29 ، اسد نے 17، علی نے 16 رنزبنائے۔ عیدی الیکٹرانکس کی جانب سے محمد عثمان نے بہترین بولنگ کرتے ہوئے 4، منیر احمد نے 2اور عمران و نعمان نے ایک، ایک کھلاڑی کو آﺅ ٹ کیا۔ جواب میں عیدی الیکٹرانکس نے 6وکٹوں پر 187رنز بنائے۔ راجہ ظہور نے 54، منیراحمد نے 28،، خادم حسین نے 24، مسافر نے 19رنز بنائے۔ کیو سی سی کی جانب سے ذیشان نے 2، اخلاق ، اعجاز اور نوید نے ایک، ایک کھلاڑی کو آﺅٹ کیا۔ محمد عثمان کو مین آف دی میچ قراردیا گیا۔

******

شیئر: