جارجیا.....جارجیا یونیورسٹی کے سائنسدانوں نے تحقیقی رپورٹ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ صحت مند رہنے کے خواہشمند لوگوں کو لفٹ چھوڑ کر سیڑھیوں سے آمد ورفت کرنا چاہیئے۔بہت سے لوگ یہ سمجھتے ہیں کہ کافی پینے سے ان میں زیادہ پھرتی آجاتی ہے اور وہ خود کو زیادہ توانا محسوس کرتے ہیں۔ اس مفروضے یا کلیے کی حقیقت جاننے کیلئے جارجیا یونیورسٹی کے سائنسدانوں نے یہ انوکھا تجربہ کیا کہ انہوں نے چند لوگوں کو کافی پلائی یا سوڈا پلایا ۔ دوسرے کچھ لوگو ں کو دوپہر کے وقت تقریباً دس منٹ تک سیڑھیوں کے ذریعے اوپر نیچے آمد و رفت کیلئے کہا گیا تو پتہ چلا کہ سیڑھیوں سے آمد و رفت کرنے والوں میں کافی یا سوڈا پینے والوں کے مقابلے زیادہ توانائی آگئی تھی۔