مصری صدر عبدالفتاح السیسی نے انتظامی کارکردگی بہتر بنانے کےلیے کابینہ میں ردوبدل کا اعلان کیا ہے۔
یوکرین اور روس کی جنگ کے باعث مصر کو بڑے اقتصادی چیلنجوں کا سامنا ہے۔
عرب نیوز کے مطابق مصری پارلیمنٹ نے ہنگامی اجلاس میں کابینہ میں ردوبدل کی منظوری دی ہے، تیرہ قلمدان متاثر ہوں گے۔ صحت، تعلیم، ثقافت، مقامی ترقی اور آبپاشی کی وزارتیں شامل ہیں۔
ردوبدل میں سیاحت کا قلمدان شامل ہے۔ یہ تبدیلی ایک ایسے وقت میں اہم ہے جب مصر برسوں کے ہنگاموں، وبائی امراض اور یورپ میں جنگ کی وجہ سے منافع بخش سیاحتی سیکٹر کو بحال کرنے کی کوشش کررہا ہے۔
تاہم حالیہ تبدیلیوں نے اہم وزرتیں جس میں دفاع، تعلیم ، داخلہ اور خزانہ شامل ہیں متاثر نہیں کیا۔
مصری صدر السیسی کا کہنا ہے کہ’ یہ تبدیلی وزیراعظم مصطفی مدبولی کی مشاورت سے ہوئی ہے‘۔
توقع ہے کہ نئے وزرا آئندہ ہفتے کے آخر میں صدر السیسی کے سامنے حلف اٹھائیں گے۔
مصر کی معیشت کو کورونا وبا اور یوکرین اور روس کی جنگ سے سخت نقصان پہنچا ہے۔ جس نے عالمی مارکیٹوں کا ہلا کر رکھ دیا۔ دنیا بھر میں تیل اور خوراک کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے۔