Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پانامہ کیس ،نظر ثانی اپیل نہیں کریں گے ،عمران

اسلام آباد...تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ پانامہ کیس کے فیصلے پر ایک جماعت اپنے لیڈر کو کرپٹ اور جھوٹا قرار دینے جبکہ دوسری جماعت طویل جدوجہد کے بعد ملک کے کرپٹ ترین آدمی کو قوم کے سامنے بے نقاب کرنے پر جشن منارہی ہے ۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اپوزیشن گرینڈ الائنس کے سوال پر انہوں نے کہا کہ کرپٹ لوگوں کا ساتھ نہیں دے گے۔ زرداری خود کرپٹ ہے۔ اُن کے گرینڈاپوزیشن الائنس میں شامل کبھی نہیں ہونگے ۔انہوںنے کہا کہ پانامہ کیس کے فیصلے پر فی الحال نظر ثانی کی درخواست داخل کرنے کا کوئی ارادہ نہیں۔ چیئرمین نیب کے خلاف جلد ریفرنس دائر کریں گے۔ ملک اداروں سے چلتے ہیں لیکن یہاں ادارے تباہ کردئیے گئے۔ سپریم کورٹ واحد ادارہ ہے جس سے امید ہے۔ تحریک انصاف سپریم کورٹ اور عدلیہ کے ساتھ کھڑی ہے۔

 

شیئر: