Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

برتھ سرٹیفکیٹس نہ رکھنے والے آؤٹ پاس لینے کے بعد جوازات سے رجوع کریں، کرنل طلال

جدہ ( ارسلان ہاشمی ) ڈائریکٹریٹ جنرل پاسپورٹ اینڈ امیگریشن کے ترجمان کرنل طلال شلہوب نے کہا ہے کہ ایسے غیر قانونی تارکین جن کے بچوں کے برتھ سرٹیفیکٹ جاری نہیں کروائے گئے وہ شاہی مہلت سے استفادہ کیلئے اپنے ملکوں کے سفارتخانے سے آوٹ پاس حاصل کرجوازات کی ویب سائٹ پر اندراج کرائیں ۔ اردونیوز کی جانب سے ارسال کردہ سوالات کا جواب دیتے ہوئے کرنل شلہوب نے مزید کہا کہ تارکین وطن کے وہ بچے جن کے پیدائش کے سرٹیفکیٹس حاصل نہیں کئے گئے انکا فائنل ایگزیٹ جوازات کی جانب سے لگایا جائیگا جس کیلئے ان کے والدین کو چاہئے کہ وہ اپنے ملک کے سفارت خانے یا قونصلیٹ سے آوٹ پاس حاصل کرنے کے بعد جوازات کی ویب سائٹ پر اندارج کروائیں ۔بعدازاں متعلقہ اداروں کے تعاون سے ان بچوں کے معاملے کی جانچ کرنے کے بعد ان کا فائنل ایگزیٹ لگایا جائیگا ۔ واضح رہے اردو نیوز کی جانب سے ترجمان جوازات کرنل طلال شلہوب سے استفسار کیا گیا تھا کہ غیر قانونی تارکین وطن کے وہ بچے جن کے پاس متعلقہ ادارے کی جانب سے جاری برتھ سارٹیفکیٹ نہیں وہ کس طرح اس مہلت سے مستفیض ہو سکتے ہیں ۔

شیئر: