خوجہ کے تیار کردہ ڈیزائن عالمی سطح پر بھی ان کی پہچان بنے ہیں۔ فوٹو عرب نیوز
سعودی عرب میں فیشن ڈیزائننگ میں لگژری کلیکشن کے نئے برانڈ سیزن فائیو کا اضافہ ہوا ہے جس میں مرد و خواتین کے لیے تمام ڈیزائن جدت کے ساتھ پیش کئے گئے ہیں۔
عرب نیوز کے مطابق یہ برانڈ معروف ڈیزائنر محمد خوجہ نے تخلیق کیا ہے، یہ ڈیزائنر مستقبل کی سوچ، تخلیقی ڈیزائنوں میں جدت، شاندار ملبوسات کے ذریعے مشرقی اور مغربی ثقافتوں کو ایک ساتھ جوڑنے کے لیے مشہور ہیں۔
خوجہ کا کہنا ہے کہ یہ نئی برانڈ زندگی میں اہم اور بامعنی روابط کے ساتھ فطرت سے جڑے رہنا اور کمیونٹی کو اکٹھے رکھنے کی جانب توجہ دلاتی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ میں نے ایک جیکٹ تیار کی ہے جو پرکشش رنگ کی وجہ سے جاذب نظر ہے جس کی پشت پرعربی لفظ ’الارض‘ کی خطاطی کی گئی ہے۔
جب میں سیزن فائیو برانڈ کی جیکٹ پہنتا ہوں تو لوگ مجھے روک کر پوچھتے ہیں کہ میں نے یہ جیکٹ کہاں سے لی ہے تو یہ میرے لیے خوشی کا باعث بنتی ہے۔
خوجہ کا کہنا ہے کہ میں نے متعدد عرب تخلیق کاروں کے ساتھ کام کیا ہے اور اپنی نئی کلکشن کو آرٹسٹک فوٹوگرافی کی ایک سیریز کے ساتھ جوڑنا چاہتا ہوں۔
وہ اپنے تیار کئے گئے ڈیزائنوں کے ذریعے روزمرہ زندگی کے حوالے سے ثقافتی اور سماجی موضوعات کی عکاسی کرتے ہیں۔
معروف فیشن ڈیزائنر کے بہت سے تیار کردہ ڈیزائن عالمی سطح پر بھی ان کی پہچان بنے ہیں اور فیشن کی متعدد نمائشوں کا حصہ رہے ہیں۔