گاڑیاں بنانے والے چینی کمپنی شینگن نے اوشان سیون ایکس نامی کار کا نیا ماڈل متعارف کروا دیا ہے۔
گاڑیوں کی خرید و فروخت کی ویب سائٹ پاک ویلز نے اپنی ٹویٹ میں شینگن اوشان سیون ایکس کے بارے میں تفصیلات جاری کی ہیں۔
شینگن نے اوشان سیون ایکس میں دو نئے ماڈل ’فیوچر سینس‘ اور ’کمفرٹ‘ کے نام سے متعارف کروائے ہیں۔
مزید پڑھیں
-
ہنڈائی کی سیڈان الیکٹرک گاڑی، ’ٹیسلا کا بھرپور مقابلہ کرے گی‘Node ID: 685111
-
سٹیئرنگ کے بغیر گاڑی، جس میں صرف بیٹھنا پڑے گاNode ID: 686686
شینگن اوشان سیون ایکس کے ماڈل کمفرٹ میں سات افراد بیٹھ سکتے ہیں جبکہ پاور 185، ٹارک 300، ٹیل گیٹ مینوئل، سٹیرنگ ویل مائیکرو فائبر اور ملٹی میڈیا کی سہولت بھی موجود ہے۔
اس کے علاوہ کیمرہ بھی نصب ہے جو گاڑی ریورس کرنے میں کافی مدد دیتا ہے۔ سمارٹ انٹری اور کروز کنٹرول سٹینڈرڈ کے فیچرز بھی آراستہ ہے۔
دوسری جانب شینگن اوشان سیون کے ماڈل فیوچر سینس میں کمفرٹ کے مقابلے میں کچھ تبدیلیاں دیکھنے میں آئی ہیں۔
Changan's impressive Oshan X7 model comes with FutureSense and Comfort variants.
These specs & features are different and come with each price bracket; the remains are the same.Find used Changan cars here: https://t.co/ZylkchYD8q#PakWheels #Changan #OshanX7 #NewCars pic.twitter.com/ZhazvoYg1M
— PakWheels.com (@PakWheels) August 17, 2022