انڈین کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور بلے باز وراٹ کوہلی کو انٹرنیشنل کرکٹ کھیلتے ہوئے آج 14 سال ہوگئے۔
اس حوالے سے جمعرات کو وراٹ کوہلی نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک ٹویٹ میں کہا کہ ’14 سال پہلے اس سفر کا آغاز ہوا تھا اور یہ ایک اعزاز کی بات ہے۔‘
مزید پڑھیں
-
وراٹ کوہلی کا حوصلہ افزائی پر بابر اعظم کا شکریہNode ID: 685626
وراٹ کوہلی نے 18 اگست 2008 کو دمبولا میں سری لنکا کے خلاف ون ڈے انٹرنیشنل میچ میں اپنے کیرئیر کا آغاز کیا تھا جس میں انھوں نے 12 رنز بنائے تھے۔
وراٹ کوہلی نے اب تک 264 ون ڈے میچز میں 12 ہزار رنز بنائے ہیں جبکہ ان کی ون ڈے میں سنچریوں کی تعداد 43 ہے۔
14 years ago, it all started and it's been an honour https://t.co/qJSxhWtTV3
— Virat Kohli (@imVkohli) August 18, 2022
ویراٹ کوہلی نے 102 ٹیسٹ میچز میں 8074 جبکہ 99 ٹی 20 میچز میں 3308 رنز بنائے ہیں۔
وراٹ کوہلی کے کیرئیر کے لیے 2016 کو سب سے زیادہ کامیاب سال کہا جاتا ہے جب وراٹ کوہلی نے تینوں فارمیٹ میں 37 میچز کھیل کر 2595 رنز بنائے جبکہ آئی پی ایل کے سیزن میں 16 میچز میں 973 رنز بنائے تھے۔
وراٹ کوہلی نے مجموعی طور پر اپنے کیرئیر میں اب تک 70 سنچریاں اور 122 ففٹیاں سکور کی ہیں۔
تاہم وراٹ کوہلی 2019 کے بعد سے اب تک فارم سے باہر دکھائی دے رہے ہیں۔
وراٹ کوہلی نے آخری بار سنچری 2019 میں بنگلہ دیش کے خلاف کولکتہ ٹیسٹ میچ میں بنائی تھی جس کے بعد سے اب تک کوہلی نے کوئی سنچری نہیں بنائی۔
اسی لیے 33 سالہ وراٹ کوہلی پر رنز بنانے کا شدید دباؤ ہے اور انھوں نے بدھ کے روز انڈین میڈیا کو ایک بیان میں بتایا تھا کہ ’مجھے ذاتی طور پر ایسا محسوس ہوتا ہے کہ میں کمرے میں اکیلا ہوں حالانکہ میرے ساتھ مجھ سے پیار اور تعاون کرنے والے کئی لوگ موجود ہوتے ہیں۔‘
وراٹ کوہلی کو خراب فارم کے باعث انڈیا اور ویسٹ انڈیز سیریز کے لیے آرام کا موقع دیا گیا تھا تاہم رواں ماہ شیڈول ایشیا کپ کے لیے انھیں سکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔
وراٹ کوہلی کے کرکٹ میں 14 سال مکمل ہونے پر سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر انھیں خراج تحسین پیش کیا جارہا ہے۔
جونز کہتے ہیں کہ ’ابھی رنز، سنچریوں کے مزید سال آنے والے ہیں۔‘
اُوپالا ہرشتھ وراٹ کوہلی کے بارے میں لکھا ’سب سے بہترین تمام فارمیٹس کا کھلاڑی۔‘
رفیق بھٹ نے کہا کہ ’ہمیں یقین ہے کہ آپ دوبارہ سے ابھریں گے۔ کیونکہ سورج ابھرنے کے لیے ہی ڈوبتا ہے، لو یو چیمپ۔‘
ایکوا نامی صارف نے لکھا کہ ’یار آپ چیمپ ہو، آپ کے لیے بہت ساری عزت۔‘