جازان میں موسلا دھار بارش، ژالہ باری سے گاڑیوں کے شیشے ٹوٹ گئے
جازان میں موسلا دھار بارش، ژالہ باری سے گاڑیوں کے شیشے ٹوٹ گئے
جمعرات 18 اگست 2022 23:01
اس حوالے سے متعدد ٹیمیں حرکت میں آگئیں۔ (فوٹو سبق)
سعردی عرب کے معروف علاقے جازان میں جمعرات کو موسلا دھار بارش نے سیلاب کا سماں پیدا کردیا۔ ژالہ باری سے گاڑیوں کے شیشے ٹوٹ گئے۔ اولوں کا حجم بڑا تھا جن کی وجہ سے شیشے ٹوٹے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق جازان کی بیشتر کمشنریوں میں موسلا دھار بارش ہوئی۔ متعلقہ سرکاری ادارے اس سے پیدا ہونے والے مسائل سے نمٹنے کے لیے فورا متحرک ہوگئے۔
مقامی باشندوں نے سیلاب کے مناظر پر مشتمل وڈیو اور تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کیں جن میں صارفین غیرمعمولی دلچسپی لے رہے ہیں۔
ماہرین موسمیات نے متنبہ کیا ہے کہ موسلا دھار بارش کا سلسلہ آئندہ دنوں میں بھی جاری رہے گا۔ بعض مقامات پر اوسط درجے کی بارش کا امکان ہے۔ دوسری جانب شہری دفاع کے محکمے نے عوام سے کہا ہے کہ وہ موسلا دھار بارش سے پیدا ہونے والے مسائل سے نمٹنے سے متعلق جاری کردہ ہدایات کی پابندی کریں۔
واٹس ایپ پر سعودی عرب کیخبروں کے لیے”اردو نیوز“گروپ جوائن کریں