پروفیشن لائسنس کس کے لیے، ٹریفک حادثے میں پاکستانی ورکرز کی ہلاکت اور مملکت میں مہنگائی سمیت سعودی عرب سے گزشتہ ہفتے کی اہم خبریں
اتوار 21 اگست 2022 0:00
سوشل ڈیسک -اردو نیوز
کن پیشوں کے کارکنان کے لیے پروفیشن لائسنس لازم ہے؟ پاکستانیوں کو ٹریفک حادثہ کے بعد میتوں کی وطن روانگی اور اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ گزشتہ ہفتے کے دوران نمایاں خبریں رہیں۔
سعودی عرب میں بارشوں اور سیلاب کا خطرہ، بہترین اوسط تنخواہ کے لحاظ سے دنیا بھر میں سعودی عرب کی پوزیشن اور اقامہ ایکسپائری کے بعد اسی ویزے پر سعودی عرب واپسی ممکن ہے؟ بھی مملکت سے سامنے آنے والی اہم خبروں میں شامل ہیں۔
ٹریفک حادثے میں 6 پاکستانی ورکر ہلاک، میتیں واپس بھیجی جائیں گی
سعودی عرب میں ٹریفک حادثے میں چھ پاکستانی ورکرز ہلاک ہوگئے ہیں۔
ہلاک ہونے والوں کی لاشیں ضروری قانونی کارروائی کے بعد پاکستان روانہ کی جائیں گی۔

سعودی عرب میں اشیائے صرف کی قیمتوں میں اضافہ
سعودی عرب میں اشیائے صرف کی قیمتیں بڑھ گئی ہیں اور مہنگائی میں اضافہ دیکھا گیا ہے۔
العربیہ کے مطابق جون میں اشیائے صرف کی قیمتوں میں 2.3 فیصد جبکہ جولائی میں 2.7 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

کن پیشوں پر کارکنان کے لیے یکم جون سے پروفیشن لائسنس لازمی
سعودی وزارت بلدیات و دیہی و آباد کاری امور نے ان پیشوں کی فہرست جاری کی ہے جن پر کام کرنے والوں کے لیے یکم جون 2023 سے پروفیشن لائسنس لازمی ہے۔
اخبار24 اور المرصد کے مطابق وزارت بلدیات و دیہی و آبادکاری امور نے کہا ہے کہ لانڈری میں کپڑوں کی دھلائی، استری اور صفائی کے کارکنان کے لیے پروفیشن لائسنس ضروری کردیا گیا ہے۔

سعودی عرب میں پانچ دن تک بارش کا امکان، سیلاب کا بھی خطرہ
سعودی عرب کے مختلف علاقوں میں بدھ سے آئندہ اتوار تک بارش کا امکان ہے۔
سعودی محکمہ شہری دفاع نے عوام کو انتباہ کیاہے کہ’ وہ متعدد علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ مسلسل بارش کے مسائل سے نمٹنے کے لیے تیاررہیں‘۔

بہترین اوسط تنخواہ: دنیا بھر سعودی عرب کا 25 واں نمبر
سعودی عرب دنیا بھر میں بہترین اوسط تنخواہ دینے والے ممالک میں 25 ویں نمبر پر آ گیا۔ یہ بات سی ای او ورلڈ میگزین نے اپنی تازہ ترین رپورٹ میں بتائی ہے۔
اخبار 24 کے مطابق سی ای او ورلڈ میگزین میں بتایا گیا ہے کہ سعودی عرب میں ماہانہ اوسط تنخواہ 1.9 ہزار ڈالر دی جا رہی ہے جو مقامی کرنسی میں سات ہزار ریال کے مساوی بنتی ہے۔

اقامہ ایکسپائر ہوگیا، اسی ویزے پر دوبارہ سعودی عرب واپسی ممکن ہے؟
سعودی عرب میں وزٹ ویزوں کی مختلف اقسام ہیں جن میں فیملی وزٹ اور کمرشل وزٹ شامل ہے۔ فیملی وزٹ ویزے میں سنگل انٹری اورملٹی پل انٹری ہیں۔
سنگل انٹری ویزے کی انتہائی مدت 180 دن ہوتی ہے جس کے بعد لازمی طورپرایگزٹ کرنا ہوتا ہے جبکہ ملٹی پل انٹری کی مدت ایک برس ہوتی ہے۔

تین دوست جو ’دنیا کے آخری کنارے‘ پر ایک ساتھ رخصت ہوئے
سعودی عرب کے پرفضا تاریخی مقام طائف میں الھدا پہاڑ کی چوٹی کی ڈھلوان سے تین دوستوں کی لاشیں محکمہ شہری دفاع کے اہلکاروں نے تلاش کرکے نکال لی ہیں۔
طائف کمشنری نے بیان میں کہا ہے کہ سطح سمندر سے تقریبا 1900 میٹر کی اونچائی سے گاڑی گرنے سے ہلاکتیں ہوئی ہیں۔ گاڑی جس جگہ گری وہ انتہائی پرخطر علاقہ تھا۔

وزٹ ویزے پر آنے والے 18 سال سے کم عمر بچوں کا اقامہ بن سکتا ہے؟
سعودی عرب میں رہائشی قوانین کے مطابق مملکت میں رہنے والے غیر ملکیوں کے لیے اقامہ حاصل کرنا ضروری ہوتا ہے۔
ارض حرمین ہونے کی وجہ سے یہاں سالانہ بنیاد پرلاکھوں عمرہ زائرین اور عازمین حج کی آمد کا سلسلہ جاری رہتا ہے۔ علاوہ ازیں غیر ملکی کارکنوں کواپنے اہل خانہ کےلیے وزٹ ویزے جاری کرانے کی بھی سہولت ہوتی ہے تاہم اس کے ضوابط مقرر ہیں جن پرعمل کرنا ضروری ہے۔