Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پرگیہ ٹھاکر کی ضمانت پر رہائی

ممبئی ....ممبئی ہائیکورٹ نے منگل کو 2008ءکے مالے گاﺅں دھماکوں کی ملزمان پرگیہ سنگھ ٹھاکر کو ضمانت پر رہا کرنے کی درخواست منظور کرلی۔2رکنی بنچ نے کہا کہ عدالت کو ٹھاکر کے خلاف کوئی ثبوت نہیں ملے اسلئے انہیں ضمانت پر رہا کردیا جائے بشرطیکہ وہ 5لاکھ روپے کا مچلکا داخل کریں۔ بنچ نے ٹھاکر کو حکم دیا کہ وہ نیشنل انویسٹی گیشن ایجنسی کی عدالت میں اپنا پاسپورٹ جمع کرائیں اور جب بھی ضرورت ہو عدالت میں حاضر ہو۔ ٹھاکر اور ایک اور ملزم پروہت نے نچلی عدالت کی جانب سے انکی ضمانت کی درخواستیں مسترد ہونے کے حکم کو ہائیکورٹ میں چیلنج کیا تھا۔

شیئر: