وزرائے اعلیٰ شاٹ کٹ استعمال نہ کریں، مودی
نئی دہلی .... وزیراعظم مودی نے بی جے پی کے وزرائے اعلیٰ کو ہدایت کی ہے کہ وہ شاٹ کٹ استعمال کرنے کے بجائے عوام کی فلاح و بہبود کے پروگراموں پر توجہ مرکوز کریں۔ انہوں نے بی جے پی کے 13وزرائے اعلیٰ اور 5نائب وزرائے اعلیٰ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پارٹی کو عوام کی حالت سدھارنے کیلئے زبردست محنت کرنا ہوگی ۔ جو پالیسیاں متعارف کرائی ہیں اس سے عام آدمی کی زندگی میں تبدیلی نظر آنی چاہئے۔ ہمیں ان پروگراموں پر ترجیحی بنیادوں پر عمل کرنا ہوگا۔ وزیراعظم نے کہا کہ آپ کا کام خود بولنا چاہئے۔ حکومت کو چاہئے کہ وہ عوام کے لائف اسٹائل کو بہتر بنانے کیلئے جارری سماجی بہبود کی اسکیموں پر عمل درآمد کرے۔ بی جے پی پر الزام ہے کہ وہ امیروں کیلئے پالیسیاں بناتی ہے۔