Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جمیکا ٹیسٹ،ویسٹ انڈیز مشکلات سے دوچار

جمیکا ...پاکستان نے ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز کے پہلے ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں 121 رنز کی برتری حاصل کرلی۔ دوسری اننگز میں ویسٹ انڈیز نے4 وکٹوں کے نقصان پر 93 رنز بنائے تھے۔ یاسر شاہ نے بہترین بولنگ کی۔4 بلے بازوں کو 93 آوٹ کیا۔ ویسٹ انڈیز نے دوسری اننگز میں بیٹنگ کا آغاز کیا۔لیگ اسپنر یاسر شاہ نے کریگ بریتھویٹ کو 22 پر آوٹ کرکے پاکستان کو پہلی کامیابی دلائی ۔ کیرن پاول اور ہیٹمیر کے درمیان 50 رنز کی شراکت ہوئی۔شیمرون ہیٹمیر20 رنز بنا یاسر شاہ کا شکار بنے، شے ہوپ کو 84 کے اسکور پر آوٹ کرکے یاسر پاکستان کو تیسری کامیابی دلادی۔ اختتامی لمحات میں کیرن پاول کو 49 رنز پر یاسر شاہ نے ہی آوٹ کردیا جس سے میچ میں پاکستان کی گرفت مضبوط ہوگئی۔چوتھے دن کھیل ختم ہونے پر ویسٹ انڈیز نے 4 وکٹوں پر 93 رنز بنائے تھے۔ پاکستان کی برتری کو ختم کرنے کے لئے مزید 28 رنز درکار ہیں۔قبل ازیں سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ میں پاکستان نے 201 رنز 4 کھلاڑی آوٹ سے پہلی نامکمل اننگز دوبارہ شروع کی۔ اسد شفیق 22 رنز بنانے کے بعد وکٹ گنوا بیٹھے۔مصباح اور سرفراز نے 88 رنز کی شراکت قائم کی جس میں سرفراز کے 54 رنز شامل تھے انہیں دویندرا بشو نے بولڈ کیا۔ ٹیل اینڈرز کپتان کا زیادہ ساتھ نہ نبھا سکے۔محمد عامر 11، وہاب ریاض نو اور یاسر شاہ ا?ٹھ رنز بنانے کے بعد آوٹ ہوئے۔ مصباح الحق 99 رنز بنا کر ناٹ آوٹ رہے اپنا پہلا میچ کھیلنے والے عباس ایک رن بنا کر چیز کی گیند پر آوٹ ہوگئے۔پاکستان نے پہلی اننگز میں 407 رنز بنا کر ویسٹ انڈیز کے خلاف 121 رنز کی برتری حاصل کی۔ویسٹ انڈیز کی جانب سے گیبرئیل اور جوزف نے 3،3 وکٹیں حاصل کیں۔

 

شیئر: