ممبئی۔۔۔کرکٹرظہیر خان نے اداکارہ ساگاریکا سے منگنی کا اعلان کردیا۔انہوں نے یہ اعلان اپنے ٹویٹر پر کیا اور اس کے ساتھ ہی ساگاریکا کے ساتھ اپنی تصویر بھی پوسٹ کی۔انہوں نے تحریر کیا کہ تم میری زندگی کی ساتھی ہو۔اداکارہ اور کرکٹر کے درمیان دوستی کافی پرانی ہے ۔ساگاریکا شاہ رخ کی فلم چک دے انڈیا میں کام کرچکی ہیں۔اس فلم میں اتفاق سے انہوں نے ہاکی کی کھلاڑی کا کردار اداکیا تھا جو ایک کرکٹرسے تعلقات بڑھا رہی ہے جب اس کرکٹر نے کہا کہ وہ اس کیلئے کھیل چھوڑدے تو اس کا کہنا تھا کہ میں بین الاقوامی ہاکی ٹورنامنٹ میں زیادہ سے زیادہ گول کرناچاہتی ہوںتاکہ بتاسکوں کہ لڑکیاں بھی لڑکوں سے کم نہیں۔ادھر ٹویٹر پر اس اطلاع کے بعد وریندر سہواگ نے جوڑے کو مبارکباد دی ہے ۔ظہیر اورساگاریکاکے درمیان قربتوں کے بارے میں افواہیں کافی عرصے سے جاری تھیں۔ دونوں نے کرکٹریووراج سنگھ کی شادی میں بھی شرکت کی تھی۔