Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دلوں پر راج کرنے والی شہزادی ڈیانا کا سحر انتقال کے 25 سال بعد بھی برقرار

برطانوی شہزادی ڈیانا انتقال کے 25 برس بعد بھی دنیا بھر کے لوگوں کے دلوں میں زندہ ہیں۔ ان کا انتقال 36 برس کی عمر میں 31 اگست 1997 کو پیرس میں ایک کار حادثے میں ہوا تھا۔
برطانوی ولی عہد شہزادہ چارلس سے شادی کے بعد شہزادی ڈیانا میڈیا کی توجہ کا مرکز تو بن گئی تھیں تاہم ان کی نجی زندگی مزید مشکلات کا شکار ہوگئی۔
خبر رساں ادارے روئٹرز کی ان تصاویر میں ان کی زندگی کے مختلف دیکھے جا سکتے ہیں۔

شہزادی ڈیانا کے ساتھ ان کا چھوٹا بیٹا ہیری ہیں۔ ان کی یہ تصویر 1988 کو میریوینٹ پیلیس میں لی گئی تھی۔

29 جولائی 1981 کو ڈیانا کی شادی شہزادہ چارلس سے ہوئی تھیں۔ ان کی شادی 74 ممالک میں 750 ملین افراد نے ٹی وی پر دیکھی۔

شہزادہ چارلس سے شادی کے بعد شہزادی ڈیانا نے دنیا کے مختلف ممالک کے دورے کیے۔

1985 میں شہزادہ چارلس اور شہزادی ڈیانا نے اپنے بیٹے شہزادہ ولیم کے ساتھ آسٹریلیا کا دورہ کیا۔

سال 1992 میں شہزادی ڈیانا اور شہزادہ چارلس کے درمیان علیحدگی ہو گئی تھی، لیکن طلاق اگست 1996 میں ہوئی تھی۔

شہزادی ڈیانا اپنے دونوں بیٹوں کے ساتھ

بکنگھم پیلس میں شہزادی ڈیانا ملکہ کی والدہ کے ساتھ شاہی بگھی میں

1997 میں شہزادی ڈیانا نے پاکستان کا دورہ کیا تھا۔ ان کی یہ تصویر کینسر سے متاثرہ بچے خرم ضیا کی بہن کے ساتھ شوکت خانم ٹرسٹ ہسپتال میں لی گئی۔

امریکہ دورے کے موقعے پر شہزادی ڈیانا نے مدر ٹریسا سے ملاقات کی تھی۔

شہزادی ڈیانا اور شہزادہ چارلس کی شادی مشکلات کا شکار رہی۔

شہزادہ ڈیانا کو عوام کے دلوں پر راج کرنے والی شہزادی کہا جاتا تھا۔

شہزادی ڈیانا نے پیرس کے ریٹز ہوٹل میں اپنا آخری ڈنر کیا تھا۔ ان کے ساتھ دودی الفائڈ بھی تھے۔

شیئر: