سعودی عرب میں مکہ مکرمہ کے قریب جمعے کو ٹریفک حادثے میں گیارہ افراد زخمی ہوگئے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق ہلال احمر کے آپریشن روم کو مقامی شہری نے مکہ مکرمہ سے باہر النوریہ چیک پوسٹ کے قریب ٹریفک حادثے کی اطلاع دی تھی۔
اطلاع ملتے ہی چھ امدادی ٹیمیں جائے وقوعہ روانہ کی گئیں۔ حادثے میں گیارہ افراد زخمی ہوئے۔ ان میں سے تین کی حالت نازک ہے۔
ہلال احمر کے اہلکاروں نے زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کے بعد حرا جنرل ہسپتال، کنگ عبدالعزیز ہسپتال الزاھر اور النورسپیشلسٹ ہسپتال میں داخل کرایا ہے۔