Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

روپے کی قدر میں کمی جاری، 29 اگست کو ڈالر، سعودی ریال سمیت اہم کرنسیوں کا شرح تبادلہ

پاکستان کی کرنسی ایکسچینج مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قدر میں مسلسل اضافے اور روپے کی قدر گرنے کا سلسلہ جاری ہے۔
پیر کو جاری کردہ سٹیٹ بینک کی انٹربینک ایکسچینج رپورٹ کے مطابق روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں ایک روپے 26 پیسے کا اضافہ ہوا، جس کے بعد ڈالر کا نیا شرح تبادلہ 221.92 روپے رہا۔
گزشتہ کاروباری ہفتے کے آخری روز 26 اگست کو روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر 220.66 روپے تھی۔
29 اگست کو انٹربینک مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں سعودی ریال کی قیمت 59.09، اماراتی درہم 60.41، عمانی ریال 576.40، بحرینی دینار 588.67، کویتی دینار 719.86 اور قطری ریال کی قیمت 60.73 روپے رہی۔
برطانوی پاؤنڈ کا شرح تبادلہ 258.77 اور یورو کی قیمت 220.27 روپے رہی۔
 

شیئر:

متعلقہ خبریں