Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نیوز لیکس رپورٹ منظرعام پر نہیں آئی ، مریم ا ورنگزیب

اسلام آباد...وزیر مملکت برائے اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ پانامہ فیصلے کے اختلافی نوٹ پر تماشا توہین عدالت ہے۔ نیوز لیکس کی رپورٹ منظر عام پر آئی نہ طارق فاطمی سے استعفیٰ مانگا گیا ۔ مریم نواز کا پانامہ کیس میں کہیں بھی ذکر نہیں۔ نیوز لیکس معاملے سے بھی کوئی تعلق نہیں جھوٹے الزامات کی سیاست اب ختم ہونی چاہیے۔ منگل کواسلام آباد میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اپوزیشن مریم نواز سے خوفزدہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ نیوز لیکس کے حوالے سے چلائی جارہی ہے جو روک دینی چاہیے۔جھوٹے الزامات کی روایت ختم ہونی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ پانامہ کیس میں مریم نواز سے متعلق دونوں الزامات کو عدالت نے مسترد کیا ہے۔ مریم نواز پر جھوٹے الزامات لگانے والے معافی مانگیں۔ مریم اورنگزیب نے کہا کہ جھوٹ بولنے والے کی قسمت میں صرف مایوسی ہوتی ہے ہر فیصلے کے بعد عمران خان کا رونا لازمی ہوتا ہے۔ 

 

شیئر: