Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دبئی میں ایشیائی عورت کے عرب قاتل کو گرفتار کر لیا گیا

دبئی - - - - -  - پولیس نے انتہائی مختصر وقت میں ایشیائی عورت کا قاتل گرفتار کر لیا گیا ۔ ملزم نے نعش کو سفری بیگ میں بند کر دیا تھا ۔ مقتولہ کی سہیلی نے پولیس کو اسکی گمشدگی کی اطلاع دی تھی ۔ وقوعہ کی تفصیلات بتاتے ہوئے دبئی پولیس کے ڈائریکٹر بریگیڈیئر ابراہیم المنصوری نے کہا کہ پولیس کنٹرول روم میں ایک خاتون نے فون کر کے اطلاع دی کہ اسکی سہیلی گزشتہ کئی دنوں سے غائب ہے جبکہ اسکا موبائل فون پر بھی جواب نہیں مل رہا ۔ پولیس ایشیائی عورت کے گھر پہنچی جس کے بارے میں اسکی سہیلی نے معلومات مہیا کی تھی۔ فلیٹ کے اندر سے کوئی جواب نہ ملنے پر پولیس دروازہ توڑ کر اندر داخل ہو گئی ۔ بریگیڈیئر المنصوری نے مزید کہا کہ پولیس اہلکاروں نے مکان کا تفصیلی جائزہ لیا مگر وہاں کسی قسم کا کوئی سراغ نہیں ملا جس پر اہلکاروںنے فلیٹ کا تفصیلی جائزہ لیا تو بیڈ کے نیچے سفری بیگ رکھا ہوا تھا جب بیگ کو کھولا تو اس میں عورت کی بوسیدہ نعش برآمد ہوئی ۔ اہلکاروں نے فوری طور پر نعش کو پوسٹ مارٹم کیلئے اسپتال روانہ کرکے مکان کو سیل کر دیا ۔ پولیس نے فوری طور پر عورت کے بارے میں معلومات حاصل کی جس کی روشنی میں کام کرتے ہوئے انتہائی مختصر وقت میں پولیس قاتل تک جا پہنچی جو ایک عرب ملک سے تعلق رکھتا تھا ۔ بریگیڈیئرالمنصوری کا کہنا تھا کہ نعش برآمد ہونے کے محض 3 گھنٹے بعد پولیس اہلکار قاتل تک پہنچ گئے جس نے اعتراف جرم بھی کر لیا ۔ ملزم کی گاڑی اور فلیٹ سے اس عورت کی بعض اشیاء بھی برآمد کر لی گئی ۔ ملزم قتل کی سنگین واردات کرنے کے بعد انتہائی سکون سے اپنے روز مرہ کے معمولات میں مصروف تھا ۔

شیئر: