جون کے آخرتک12ہزار غیر قانونی بنگالی واپس چلے جائیں گے
ریاض: جون کے آخر تک مملکت میں مقیم 12 ہزار غیر قانونی بنگلہ دیشی تارکین وطن واپس چلے جائیں گے۔ ریاض میں بنگلہ دیشی سفارتخانے کا کہا ہے کہ شاہی مہلت سے فائدہ اٹھانے والے 7309غیر قانون بنگلہ دیشیوںنے اب تک وطن واپسی کے لئے دستاویزات مکمل کرلئے ہیں۔ سعودی محکمہ پاسپورٹ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ 90دن کی مہلت کے اختتام تک توقع کی جارہی ہے کہ ملک میں مقیم 10لاکھ غیر قانونی تارکین وطن واپس چلے جائیں گے۔